حیدرآباد : اسپیشل آپریشن ٹیم ایل بی نگر زون نے گانجہ اسمگلنگ کے ریاکٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے 7 افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 81 کیلو گانجہ، دو کاریں، ایک لاکھ 45 ہزار روپئے نقد رقم، 9 سیل فون جملہ مالیتی 30 لاکھ روپئے کی اشیاء کو ضبط کرلیا۔ ایس او ٹی ایل بی نگر زون عبداللہ پور میٹ پولیس نے مشترکہ کارروائی میں 29 سالہ نونادت جگن ساکن سوریہ پیٹ، 25 سالہ کیتاوت مرلی ساکن ترکایمجال، 21 سالہ ایم ونود ساکن سوریہ پیٹ، 24 سالہ این سریدھر، 33 سالہ جیتندر ساکنان سوریہ پیٹ اور 27 سالہ انوپ کمار ہریانہ کو گرفتار کرلیا جبکہ وشاکھاپٹنم کا راجو اور راجستھان کا راکیش مفرور بتائے گئے۔