ایل بی نگر کے اویو لاج میں جسم فروشی بے نقاب

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 29 نومبر (سیاست نیوز) شہر کے نواحی علاقہ میں پولیس نے جسم فروشی کے ریاکٹ کو بے نقاب کردیا۔ او یو لاج میں جسم فروش خواتین کو رکھتے ہوئے جسم فروشی کی جارہی تھی۔ پولیس چیتنیہ پوری نے ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایل بی نگر چوراہے پر دھاوا کیا۔ ایک او یو لاج میں پولیس کو جسم فروشی کی اطلاع حاصل ہوئی تھی۔ پولیس کو شبہ ہیکہ لاج کا منیجر بھی اس ریاکٹ میں ملوث ہے۔ جسم فروش لڑکیوں کو مختلف علاقوں سے منتقل کرتے ہوئے ان کے ذریعہ جسم فروشی کروائی جارہی تھی۔ پولیس نے چند خواتین کے علاوہ مردوں کو بھی حراست میں لے لیا۔ پولیس نے اس کارروائی میں جسم فروشی کا ریاکٹ چلانے والے آرگنائزرس کو بھی حراست میں لے لیا۔ لاج پر دھاوے کے دوران مالک اور منیجر فرار ہوگئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے مفرور ملزمین کی تلاش شروع کردی ہے۔ع