’ایل جے پی آر‘ این ڈی اے کا اہم حصہ : نڈا

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی: چراغ پاسوان اور بھارتیہ جنتا پارٹی بہار کی سیاست میں ایک بار پھر ایک ساتھ نظر آئیں گے، یہ تقریباً طے پا گیا ہے۔ گزشتہ ہفتہ ہی بی جے پی لیڈر اور مرکزی وزیر نتیا نند رائے نے چراغ پاسوان سے ملاقات کی تھی۔ اب بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے انہیں ایک خط لکھا ہے جس میں انہیں 18 جولائی کو ہونے والی این ڈی اے میٹنگ میں مدعو کیا گیا ہے۔ اس خط میں جے پی نڈا نے چراغ پاسوان کی پارٹی لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) کو این ڈی اے کا ایک اہم حصہ قرار دیا ہے۔ جے پی نڈا نے اپنے خط میں چراغ پاسوان سے کہا کہ آپ کی پارٹی لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس پاسوان) این ڈی اے کی ایک اہم شراکت دار ہے۔ این ڈی اے کی میٹنگ 18 جولائی 2023 کو دہلی کے ہوٹل اشوکا میں وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آپ کو اس میٹنگ میں دل کی گہرائیوں سے مدعو کیا جاتا ہے۔ این ڈی اے کے ایک اہم شراکت دار کے طور پر آپ کے کردار اور تعاون نے نہ صرف اتحاد کو مضبوط کیا ہے بلکہ ملک کی ترقی کے سفر کو بھی مضبوط کیا ہے۔