نئی دہلی: ڈیزل اورپٹرول کی اضافی قیمتوں سے پریشان عوام کوایک اورجھٹکا لگا ہے۔ پٹرولیم کمپنیوں نے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 50 روپئے کا اضافہ کیا ہے۔ اسے اتوار کی رات 12 بجے سے نافذ کردیا گیا ہے۔ اب دہلی میں 14.2 کلو گرام کے ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمت 769 روپئے ہوگئی ہے۔گیس سلنڈر کی قیمتوں میں فروری میں دوسری بار اضافہ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل 4 فروری کو غیر سبسڈی والے سلنڈر میں 25 روپئے کا اضافہ کیا گیا، یعنی گھریلو گیس کی قیمت میں فروری میں ہی 75 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔جنوری میں آئیل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔تاہم دسمبر میں دو بار 50 ، 50 روپئے کا اضافہ ہوا تھا۔