حیدرآباد :۔ اسٹیٹ بورڈ آف ٹکنیکل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ تلنگانہ حیدرآباد نے ایل پی سیٹ امتحانی تاریخ کا اعلان کردیا ہے ۔ ڈاکٹر سی سریناتھ سکریٹری اسٹیٹ بورڈ آف ٹکنیکل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ تلنگانہ حیدرآباد نے بتایا کہ ایل پی سیٹ پروگرام کے مطابق 25 جولائی 2021 کو صبح 11 تا ایک بجے دن منعقد ہوگا ۔ جس کے نتائج امتحان کے اندرون دس یوم جاری کردئیے جائیں گے ۔۔