ایل کے جی میں زیر تعلیم 4 سالہ لڑکے کی پٹائی

   

والدین کی جانب سے سرسلہ پولیس میں شکایت، ٹیچر کے خلاف کیس درج

گمبھی راؤ پیٹ۔/27 نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایک خانگی اسکول ٹیچر نے ایل کے جی میں زیر تعلیم چار سال عمر کے لڑکے راشیکیش کی جم کر پٹائی کردی جس کی شکایت لڑکے کے والدین نے سرسلہ پولیس اسٹیشن میں درج کروائی۔ متاثرہ لڑکے راشیکیش کے والد ایل بالراج کے مطابق ہر روز کی طرح آج بھی وہ دوپہر اپنے بچہ کو لینے سرسلہ شہر کے گاندھی نگر میں واقع خانگی اسکول ودیارتھی پہنچے جہاں ان کا لڑکا روتے ہوئے باہر آیا۔ اور اس لڑکے کے گال پر سُرخ نشانات تھے جس پر بالراج نے وہاں موجود آیا سے بچے کے رونے اور گال پر سُرخ زخم کے نشانات کی وجہ دریافت کی جس پر انہیں ان کا بچہ گرجانے کی وجہ بتائی ۔ بعد ازاں گھر پہنچ کر والد بالراج اور متاثرہ لڑکے کی ماں چندنا نے لڑکے کے مسلسل رونے اور گال پر سُرخ زخم کے نشانات کی وجہ بچے سے پوچھی تب لڑکا راشیکیش نے اسکول ٹیچر کی جانب سے اسے مارنے کی بات کہی۔ جس پر برہم والدین نے اسکول پہنچ کر ناگیندر نامی ٹیچر سے معصوم لڑکے کو بے دردی کے ساتھ مارنے کی وجہ پوچھی۔ پہلے تو ناگیندر نامی ٹیچر نے انکار کردیا بعد میں اس بات کو قبول کرتے ہوئے الٹا والدین کے ساتھ غیر اخلاقی برتاؤ کرتے ہوئے جوکرنا ہے وہ کرلو جیسے الفاظ کہا۔ جس پر والدین نے مقامی پولیس اسٹیشن پہنچ کر واقعہ کے خلاف ایک تحریری شکایت درج کرواتے ہوئے معصوم بچے کو بے دردی کے ساتھ مارنے والے ٹیچر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ پولیس نے راشیکیش کے والدین کی جانب سے دی گئی درخواست پر کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ہرن فوت
اوٹکور۔/27 نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے اوٹکور مستقر واقع جونیر کالج کے قریب ہرن کی موت واقع ہوگئی۔ تفصیلات کے بموجب ہیڈ کانسٹبل ورن کی اطلاع پر اوٹکور چیک پوسٹ مکتھل نارائن پیٹ شاہراہ پر آر اینڈ بی سڑک پار کرتے وقت نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ہرن کے منہ پر شدید خون بہنے سے موت ہوگئی۔ اس حادثہ کی اطلاع فاریسٹ عہدیداران کو دی گئی۔