ایلون مسک اور بیٹے ایکس کی اردغان سے ملاقات

   

نیویارک: ایلون مسک اپنے بیٹے ایکس کے ساتھ ترک صدر رجب طیب اردغان سے ملاقات کے لیے پہنچ گئے، اردغان نے مسک کے صاحب زادے کے ساتھ کھیلنے کی بھی کوشش کی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جب رجب طیب اردغان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے لیے نیویارک کے دورے پر گئے تو ایلون مسک اور ان کے بیٹے ایکس نے ان کے ساتھ ملاقات کی، اور اس دوران ان میں دلچسپ گفتگو ہوئی۔ جب دونوں شخصیات ترکی میں ٹیسلا کے مستقبل کے بارے میں تبادلہ خیال کر رہے تھے تو چھوٹا اردغان کے تحفہ سے متاثر ہوتا نظر نہیں آیا۔ ترک صدر اردغان نے نیویارک سٹی میں ایلون مسک سے ملاقات میں ان کے بیٹے سے کھیلنے کی کوشش کی، اور فٹ بال تحفہ میں دی اور کہا پلیز لے لو، لیکن مسک کا بیٹا باپ کی گود میں چڑھا رہا اور فٹبال پکڑنے کی بالکل کوشش نہیں کی۔ ترک صدر نے ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کو ترکیہ آنے کی دعوت بھی دی، اور کہا ترکیہ میں ٹیسلا فیکٹری لگائیں۔