ایلینا سیمی فائنلز میں داخل

   

شینزن۔31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) چین میں جاری سیزن کے اختتامی ایونٹ ڈبلیو ٹی اے فائنلز میں نمبر آٹھ سیڈ دفاعی چمپئن یوکرین کی ایلینا سویٹولینا سیمی فائنل مرحلے میں جگہ بنانے والی اولین پلیئر بن گئیں جب انہوں نے نمبر پانچ سیڈ رومانیہ کی سیمونا ہالیپ کو 7-5 اور 6-3 سے باآسانی شکست دی ۔گروپ مرحلے کے ایک اور میچ میں نمبر دو سیڈ چیک جمہوریہ کی پیٹرا کویٹووا کو کامیابی کیلئے زیادہ محنت نہیں کرنا پڑی جب 6-3 کے اسکور پر نمبر چار سیڈ کینیڈین حریف بیانکا آندریسکو بائیں گھٹنے کی تکلیف کے سبب دستبردار ہو گئیں۔