ایلیکس آذر کوہٹانے کی خبربے بنیاد:ٹرمپ

   

واشنگٹن، 27 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہیلتھ اینڈ ہیومن سروس کے وزیر ایلیکس آزرکو عہدے سے ہٹائے جانے سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں ۔ میڈیا رپورٹوں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام میں تاخیر کے لئے مذمت کرنے کے معاملے میں مسٹر ایلیکس کو عہدے سے ہٹانے کی بات کہی گئی تھی ۔ ٹرمپ نے اتوار کو ٹویٹ کر کے کہا‘‘ ایسی خبریں آ رہی ہیں کہ میں مسٹر آزر کو ہٹانے جا رہا ہوں ۔ یہ فرضی خبر ہے ۔ قومی دھارے کی میڈیا یہ جانتی ہے ، لیکن وہ لوگ عوام کے ذہن میں افراتفری اور دہشت پیدا کرنے کیلئے بیتاب ہیں ۔ ان لوگوں نے کبھی بھی اس تعلق سے مجھ سے بات نہیں کی ۔ مسٹر آذر بہترین کام کر رہے ہیں’’۔ واضح ر ہے کہ امریکی میڈیا نے ہفتہ کو وائٹ ہاؤس کے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی تھی کہ آذر کو وزیر کے عہدے سے ہٹانے کے سلسلے میں فیصلہ ہو گیا ہے ۔