ایم آئی ٹی اسکول آف سائنس کی پہلی خاتون ڈین پاکستانی نژاد

,

   

واشنگٹن۔ امریکہ کے مشہور زمانہ ایم آئی ٹی اسکول آف سائنس نے پاکستانی نژاد سائنسدان نرگس موالوالا کو بطور ڈین منتخب کر لیا ہے۔ وہ یکم ستمبر سے اس اعلیٰ عہدے کی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔پاکستان کے جنوبی شہر کراچی میں ایک پارسی گھرانے میں آنکھ کھولنے والی نرگس موالوالا”امواج ثقل’’ کا پتا لگانے کے اہم تخلیقی اور اختراعی کام کی وجہ سے دنیا بھر میں مقبول ہیں۔ انہوں نے ‘لیزر انٹر فیرو میٹر گریویٹیشنل ویوز آبزرویٹری‘
LIGO
کے ایک رکن کی حیثیت سے یہ غیر معمولی کام انجام دیا تھا۔ وہ اپنی
تحقیق اور غیر معمولی تعلیمی اور تدریسی صلاحیتوں کی وجہ سے متعدد اعلی ایوارڈز حاصل کر چْکی ہیں۔ نرگس موالوالا ایم آئی ٹی اسکول آف سائنس کی پہلی خاتون ڈین مقرر ہوئی ہیں۔ 2015 ء سے وہ ایم آئی ٹی کے شعبہ طبیعیات کی ایسوسی ایٹڈہیڈ رہ چکی ہیں۔