ایم ایس کی نیٹ کی 29 اور 30 نومبر کو یو جی تمثیلی کونسلنگ

   

میڈیکل کونسلنگ ماہر محمد عبدالرب عارف کا خطاب
حیدرآباد ۔ 26 نومبر (راست) ایم ایس ایجوکیشن کی جانب سے نیٹ 2021ء یو جی تمثیلی کونسلنگ منعقد کی جائے گی۔ موقع پر تجربہ کار میڈیکل کونسلنگ ماہر محمد عبدالرب عارف کونسلنگ سے متعلق ماہر مراحل پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ میڈیکل کونسلنگ کے حوالہ سے اکثر یہ دیکھا گیا ہیکہ ایک چھوٹی سی غلطی بھی کسی اہل طالب علم کو میڈیکل کالج میں داخلہ سے محروم کرسکتی ہے۔ اس کے علاوہ میڈیکل کونسلنگ کے طریقہ کار سے ناواقف طلبہ کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ تمثیلی کونسلنگ سیشن میں تمام تفصیلات جیسے درکار اسناد کا حصول، ویب آپشن کی ترجیحات (لڑکے ؍ لڑکیاں)، فیس کے زمرہ و باز ادائیگی، رپورٹنگ ؍ نان رپورٹنگ کے عواقب، سوال جواب کا سیشن سے واقف کروایا جائے گا۔ پہلے دن تمثیلی کونسلنگ 29 نومبر کو ایس ایس گارڈن فنکشن ہال ملک پیٹ میں ہوگی۔ دوسرے دن تمثیلی کونسلنگ 30 نومبر کو ڈیسنٹ فنکشن ہال مہدی پٹنم پر منعقد ہوگی۔ تمثیلی کونسلنگ میں شرکت کے خواہشمند طلباء و طالبات اکیڈیمی کی ویب سائیٹ www.mseducationacademy.in