ایم ایل اے نشست کیلئے میرے قتل کی منصوبہ بندی: شکیل عامر

   

میونسپل چیرپرسن کے شوہر شرت ریڈی کے خلاف رکن اسمبلی بودھن کا سنسنی خیز الزام

بودھن ۔ 18 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شکیل عامر ایم ایل اے بودھن نے یہاں ایک مقامی چیانل کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں چیرپرسن بلدیہ بودھن ٹی پدما کے شوہر ٹی شرت ریڈی کونسلر بی آر ایس پر الزام عائد کیا کہ وہ بودھن شہر میں بدامنی پھیلانے پہلے شیواجی مہاراج کے مجسمے کو غیر مجاز طور پر مہاراشٹرا سے بودھن منتقل کیا اور جس کے باعث اقلیتی و اکثریتی طبقات کے درمیان فرقہ وارانہ تناؤ پیدا ہوگیا تھا۔ انہوں نے کہا شیواجی کے مجسمے کی از خود نقاب کشائی انجام دیتے ہوئے شہر بودھن کی گنگا جمنی تہذیب کو بحال کیا۔ انہوں نے میڈیا کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں شرت ریڈی پر ان کی ایم ایل اے کی نشست حاصل کرنے انکا قتل کرنے کا منصوبہ تیار کرنے کا سنسنی خیز الزام عائد کیا۔ انہوں نے ان کے قتل کرنے کے منصوبے میں بی آر ایس کے کونسلر میر نظیر علی اور سابقہ کونسلر شرفو پر بھی شامل ہونے کا الزام عائد کیا۔