’ایم ایل اے کا بیٹا‘ اسٹیکر پر ، ایم ایل اے کو اسپیکر کی نوٹس

,

   

Ferty9 Clinic

دہلی اسمبلی کے اسپیکر رام نواس گوئیل نے شرومنی اکالی دل کے رکن اسمبلی منجندر سنگھ سرسہ کے نام ہتک عزت کی نوٹس روانہ کی ہے ۔ مجندر سنگھ سرسہ نے 15 جولائی کو ایک کار کی تصویر سوشیل میڈیا پر پوسٹ کیا تھا جس پر چسپاں اسٹیکر پر ’ ایم ایل کا بیٹا ‘ درج تھا اور یہ دعویٰ کیا کہ یہ (کار) گوئیل کے بیٹے کی تھی ۔ اسپیکر نے سرسہ سے اندرون 7 دن معذرت خواہی کرنے کیلئے لکھا ہے ۔

کارگل جنگ : شہیدوں کی یاد میں راج ناتھ نے دو پلوں کا افتتاح کیا
سرینگر۔ 20 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج جموں و کشمیر کے ڈراس سیکٹر میں کارگل جنگ میں شہید فوجیوں کی 20 سالہ یاد ’’آپریشن وجئے‘‘ کے موقع پر دو پلوں کا افتتاح انجام دیا۔ یہ دونوں ہریجن سامبا ڈے سے تعلق رکھتے ہیں۔ 1999ء میں لڑی گئی مختصر جنگ کارگل بشمول تولولنگ اور ٹائیگر ہلز کی برفیلی پہاڑیوں پر لڑی گئی تھی۔