محبوب نگر : رنگاریڈی ، محبوب نگر ، حیدرآباد گریجویٹ ایم ایل سی انتخابات میں رائے دہی کا حق صرف انہیں حاصل ہے جنہوں نے ایم ایل سی انتخابات کیلئے اپنے ناموں کا اندراج کروایا ہے ۔ یہ وضاحت ضلع کلکٹر وینکٹ راؤ نے ضلع پریشد میٹنگ ہال میں ایم ایل سی انتخآبات کے بیالٹ پیپر کے تعلق سے شعور بیداری پروگرام میں کی ۔ انہوں نے بتایا کہ ایم ایل سی انتخابات میں ترجیحی ووٹ دینا ہوگا اور اس ووٹ کی بڑی اہمیت ہے ۔ اسمبلی اور پارلیمانی انتخابات میں ووٹ دینے والے سبھی اپنے کو اپنے ووٹ کا حقدار نہ سمجھیں بلکہ وہ گریجویٹس جنہوں نے ایم ایل سی انتخابات کیلئے اندراج کروایا ہے وہی ووٹ کے مستحق ہوں گے ۔
