بودھن /26 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شکیل عامر رکن اسمبلی بودھن کی قیادت میں ارکان بلدیہ فلور لیڈر بی آر ایس گنگارام ڈی پول ، دھوپ سنگھ ، عبداللہ قریشی ، شیخ جاوید ، عبدالحمید نمائندہ کونسلرس ، سید اشفاق علی ، ستیم ،گنگادھر گوڑ ، محمد عابد صدر ٹاون بی آر ایس رویندر یادو و دیگر بی آر ایس کارکنوں پر مشتمل وفد نے گذشتہ روز حیدرآباد کا دورہ کیا اور انہوں نے بودھن بلدیہ کو TFIDC کے خصوصی فنڈ میں سے 15 کروڑ اور چیف منسٹر کے خصوصی فنڈ میں سے 25 کروڑ روپئے شہر بودھن میں ترقیاتی کاموں کی انجام دہی کیلئے منظور کروانے پر ایم ایل سی ضلع نظام آباد کے کویتا سے اظہار تشکر کیا ۔ قبل ازیں ارکان بلدیہ بودھن نے شکیل عامر کی رہائش گاہ پہونچکر ان کی شال پوشی و گلپوشی کی۔ اس موقع پر وائس چیرمین محمد احتشام سہیل بھی موجود تھے ۔
سرکاری دفاتر کے سائن بورڈس پر اردو تحریر کیلئے نمائندگی
کوڑنگل /26 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گذشتہ روز کوڑنگل کے نمائندہ میناریٹی قائدین نے مسٹر ایس ایم غوثن سابق ڈپٹی سرپنچ کوڑنگل کی زیر قیادت وقارآباد پہونچکر پر جاوانی کے تحت ضلع کلکٹر جناب سی نارائن ریڈی کو کوڑنگل کے سرکاری دفاتر کے سائن بورز پر اردو میں بھی تحریر کروانے کیلئے یادداشت پیش کی گئی ۔ کلکٹر نے سائن بورڈز پر اردو تحریر کروانے کا تیقن دیا ۔ وفد میں شامل اہم ارکان میں مسرز سید ارشد علی قادری ، زین الدین ، شیخ انور وغیرہ قابل ذکر ہیں ۔