ماسکو ۔ /15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ملیشیاء کے ایرلائین فلائیٹ
MH17
کو 2014 ء میں مارگرایا گیا تھا ۔ یوکرین کے علحدگی پسندوں کے زیرکنٹرول علاقوں میں اس طیارے کو مارگرانے کی تحقیقات کرنے والے عہدیدار نے بتایا کہ مشتبہ افراد اور روسی عہدیداروں کے درمیان رابطہ بنایا گیا ہے ۔ طیارہ میں سوار تمام 298 مسافر اور عملہ کے ارکان ہلاک ہوئے تھے ۔ روسی وزارت خارجہ کے ترجمان ماریا ذکاروف نے بتایا کہ ان افراد میں ہوئی ٹیلیفونی بات چیت کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے ۔
