حیدرآباد 26 اگست (سیاست نیوز ) کانگریس قائد و سابق رکن راجیہ سبھا ایم اے خان کل کانگریس سے مستعفی ہو جائیں گے۔ انہوں نے سینئر قائد غلام نبی آزاد کی جانب سے راہول گاندھی پر الزامات کو حق بجانب قرار دیا اور کہا کہ وہ سونیا گاندھی کا احترام کرتے ہیں۔ راہول گاندھی پارٹی صدر نہ ہوتے ہوئے پارٹی امور میں مداخلت کررہے ہیں۔ ان کے غلط فیصلوں سے ہی پارٹی کو نقصان پہنچا ہے۔ راہول گاندھی نے پارٹی میں جوابدہی نظام کو ختم کردیا ہے۔ جن ریاستوں میں پارٹی کو شکست ہوئی اس کا کبھی محاسبہ نہیں کیا گیا اور جن ریاستوں میں انتخابات ہونے والے ہیں ان کی کوئی موثر حکمت عملی تیار نہیں کی گئی ہے۔ طویل عرصہ تک کانگریس سے وابستگی کے بعد مستعفی ہونے پر انہیں افسوس ہے مگر اس کے سوائے کوئی راستہ نہیں ہے۔ ایم اے خاں طویل عرصہ تک آندھراپردیش کانگریس سیوا دل کے صدر اور مختلف عہدوں پر فائز رہے ۔ وہ سیٹ ون صدر نشین بھی رہے۔ سابق چیف منسٹر ڈاکٹر راج شیکھر ریڈی نے انہیں راجیہ سبھا رکن نامزد کیا۔ سونیا گاندھی نے انہیں دوسری میعاد کیلئے راجیہ سبھا رکن بنایا وہ راجیہ سبھا میں پارٹی وہپ کی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ریونت ریڈی کے صدر پردیش کانگریس کمیٹی نامزد ہونے کے بعد انہیں تادیبی کمیٹی کا کنوینر نامزد کیا گیا جس کو انہوں نے قبول نہیں کیا۔ ایم اے خاں غلام نبی آزاد کے حامیوں میں شمار کئے جاتے ہیں ۔ ن