ایم بی بی ایس / بی ڈی ایس مینجمنٹ کوٹہ بی زمرہ 25 تا 28 جولائی کونسلنگ

   

حیدرآباد 23 جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ میں ایم بی بی ایس / بی ڈی ایس میں مینجمنٹ کوٹہ کے تحت بی زمرہ اور این آر آئی کوٹہ سی زمرہ کے لئے رجسٹرڈ کئے امیدواروں کیلئے اسنادات کی تصدیق اور آن لائن کونسلنگ 25 جولائی تا 28 جولائی عثمانیہ یونیورسٹی کیمپس میں سی ڈی ای میں مرکز بنایا گیا ہے۔ امیدواروں کو ان کے دیئے گئے رینک کے مطابق تاریخ اور وقت دیا گیا ہے۔ ایم اے حمید کیرئیر کونسلر سیاست نے بتایا کہ ان زمرہ جات کے لئے 4500 امیدواروں نے رجسٹر کیا تھا اور رینک کے مطابق تاریخ، وقت مقرر کرتے ہوئے کونسلنگ رکھی گئی۔