منیجمنٹ کوٹہ اور این آر آئی کیلئے 3 جولائی تا 10 جولائی رجسٹریشن
حیدرآباد 2 جولائی (سیاست نیوز) کے این آر یو ایچ یو نے تلنگانہ کے 18 خانگی میڈیکل کالجس و مسلم اقلیتی میڈیکل کالجس اور 10 بی ڈی ایس کالجس میں منیجمنٹ کوٹہ کے بی زمرہ کی کونسلنگ کیلئے 3 جولائی تا 10 جولائی آن لائن رجسٹریشن رکھا ہے اور 5 جولائی کو اے زمرہ کی کونسلنگ ‘اسنادات تنقیح کا اختتام ہوگا۔ ایم بی بی ایس / اور بی ڈی ایس میں نیٹ کامیاب امیدواروں کے تمام تین زمروں میں داخلے کونسلنگ سے ہورہے ہیں۔ اس کی معلومات اور رہنمائی کیلئے نیٹ کامیاب امیدوار دفتر سیاست محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر 4 بجے تا 8 بجے شب ایم اے حمید سے شخصی کونسلنگ حاصل کرسکتے ہیں۔
