نئی دہلی: دہلی کے میئر انتخاب کا معاملہ ایک بار پھر سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے۔ اس معاملے میں سپریم کورٹ نے لیفٹیننٹ گورنر آفس اور پریذائیڈنگ آفیسر کو نوٹس جاری کرکے ان سے جواب طلب کیا ہے۔ کیس کی اگلی سماعت پیر کو ہوگی۔ جن لوگوں کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں ان میں ایل جی، پروٹم اسپیکر، دہلی حکومت اور ایم سی ڈی کمشنر شامل ہیں۔ عام آدمی پارٹی نے سپریم کورٹ کے سامنے 5 مطالبات رکھے ہیں۔ ستیہ شرما کو پریزائیڈنگ آفیسر کے عہدے سے ہٹایا جائے، ایم سی ڈی ہاؤس کا اجلاس ایک ہفتہ کے اندر بلایا جائے، میئر کے انتخابات مکمل ہونے تک کوئی کارروائی ملتوی نہ کی جائے، باقی انتخابات کی صدارت میئر ہی کریں، نامزد کونسلرز ووٹ ڈالنے کا حق نہیں ملتا سینئر ایڈوکیٹ اے ایم سنگھوی نے کہا کہ تین بار ایوان کا اجلاس بلایا گیا لیکن میئر کا انتخاب نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا، ’’ہمیں کئی اعتراضات ہیں، جن میں ایم سی ڈی کا عارضی پریذائیڈنگ آفیسر میئر، ڈپٹی میئر اور اسٹینڈنگ کمیٹی کے ارکان کے لیے بیک وقت انتخابات کرانے پر اصرار کر رہا ہے۔ یہ دہلی میونسپل کارپوریشن ایکٹ کے خلاف ہے۔