نئی دہلی: دہلی میں ایم سی ڈی الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ چار دسمبر کو ووٹنگ ہوگی اور سات دسمبر کو نتائج سامنے آئیں گے ۔ دہلی ریاستی الیکشن کمیشن نے میڈیا کو بتایا کہ سات نومبر سے پرچہ نامزدگی کا عمل شروع ہوجائے گا ۔ وہیں پرچہ نامزدگی واپس لینے آخری تاریخ 19 نومبر ہے ۔ صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک ووٹنگ ہوگی ۔ دہلی میں تاریخ کے اعلان کے ساتھ ہی انتخابی ضابطہ اخلاق لاگو ہوگیا ہے ۔