نئی دہلی ، 28 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) آئی آئی ٹیز نے ایم ٹیک فیس میں 10 گنا اضافہ کرتے ہوئے 2 لاکھ روپئے سالانہ کردینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اضافہ تین سالہ مدت میں متعارف کیا جائے گا جس کی شروعات 2020ء تعلیمی سیشن سے ہوگا۔ آئی آئی ٹی کونسل ایم ٹیک اسٹوڈنٹس کے اسٹائپنڈ کو روکنے کا منصوبہ بھی رکھتی ہے۔