عوام ضرور سبق سکھائے گی ، آر مور میں مختلف پروگرام سے رکن اسمبلی جیون ریڈی کا خطاب
آرمور: رکن اسمبلی آرمور و پی یو سی چیرمین جیون ریڈی نے آرمور کا ہنگامی دورہ کرتے ہوئے بلڈ بینک کا افتتاح انجام دیااور مختلف ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد انجام دیا۔ رکن اسمبلی جیون ریڈی نے پرانا دھرا بلڈ بینک کا افتتاح انجام دیتے ہوئے ڈاکٹر ومشی ڈاکٹر امروت اور دیگر ذمہ داروں کو مبارکباد دی۔ اس کے علاوہ جرنلسٹ ایناڈو اشوک کے مکان پہنچکر ان سے ملاقات کی۔ کچھ دن قبل ایناڈو اشوک کی والدہ کا انتقال ہوا تھا۔ اس کے علاوہ نندی پیٹ منڈل کا دورہ کرتے ہوئے مادھا پور پی اے سی ایس سوسائٹی کے گودام کا سنگ بنیاد رکھا۔ اور مانک بنڈار پی اے سی ایس کے گودام کا رکن اسمبلی نے سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت سیکولر حکومت ہے۔ بہترین ترقیاتی کام انجام دیئے گئے۔ اور آسرا پنشن، رعیتو بندھو، رعیتو بیمہ، شادی مبارک، کلیانہ لکشمی، اور مختلف اسکیمات سے تمام طبقات مستفید ہورہے ہیں۔ آرمور میں ریونیو ڈیویزن، سو بستروں سے سرکاری دواخانہ کو ترقی کروڑوں کی لاگت سے بی ٹی اور سی سی سڑکوں کی تعمیر اور کئی ترقیاتی کام جاری ہے۔ رکن اسمبلی نے ایم پی اروند کو تنقید نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایم پی اروند نے آرمور کے لئے کچھ بھی نہیں کیا۔ وہ ایک نارمل رکن پارلیمنٹ ہیں۔ انہیں ترقیاتی فنڈ لانے کی بھی اہلیت نہیں ہے۔ اور وہ جھوٹ بولنے میں مہارت رکھتے ہیں۔ جیون ریڈی نے آگے بتاتے ہوئے کہا کہ اروند ہلدی بورڈ کے قیام کا وعدہ کرتے ہوئے کسانوں کو دھوکہ دیا۔ اور کے سی آر کے ٹی آر کے خلاف غلط بیان بازی کررہے ہیں۔ لیکن انہیں یہاں کی عوام ضرور سبق سکھائیگی۔ کورٹلا، ویلپور، آرمور میں روک دیا گیا۔ اسی طرح ہر جگہ انہیں بائیکاٹ کیا جائے گا۔