ایم پی میں چھ لوک سبھا حلقوں کا انتخابی اعلامیہ

   

بھوپال: مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے تحت چھ پارلیمانی حلقوں میں آج انتخابی نوٹیفکیشن جاری ہونے کے ساتھ ہی پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا عمل شروع ہو گیا ہے ۔ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر کے دفتر کے مطابق پہلے مرحلے میں سدھی، شہڈول، جبل پور، منڈلا، بالاگھاٹ اور چھندواڑہ پارلیمانی حلقوں میں انتخابات ہوں گے۔ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد اب امیدوار پرچہ نامزدگی داخل کرسکیں گے ۔ان چھ علاقوں میں کاغذات نامزدگی 27 مارچ تک داخل کیے جاسکتے ہیں۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ اگلے روز 28 مارچ کو ہوگی۔ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 30 مارچ ہے ۔ پہلے مرحلے کیلئے ووٹنگ 19 اپریل کو ہوگی۔ریاست میں لوک سبھا کی کل 29 سیٹیں ہیں۔ پہلے مرحلے میں چھ نشستوں پر انتخابات ہو رہے ہیں جبکہ دوسرے ، تیسرے اور چوتھے مرحلے میں بالترتیب سات اور آٹھ سیٹوں پر 26 اپریل، 7 مئی اور 13 مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے ۔