لندن: برطانیہ میں خود حکومت کی اپنی پارٹی کنزرویٹو کے پارلیمنٹرین نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ انگلینڈ کے علاقوں کو کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے 2 دسمبر کے لاک ڈاو?ن کے بعد نئی سخت پابندیوں کے اقدامات کے جواز کے شواہد مہیا کرے، تفصیلات کے مطابق کووڈ ٹیئرز پر حکومتی جماعت ٹوری کے ممبران پارلیمنٹ وزیراعظم سے پوسٹ لاک ڈاؤن منصوبہ کی توثیق کرنے کیلئے مزید ثبوت چاہتے ہیں، ایسا مطالبہ اس تناظر میں کیا گیا ہے کہ اگلے ہفتے کے اختتام تک لاک ڈاؤن پابندیوں کے بعد انگلینڈ کے متعدد علاقوں کو اعلیٰ درجے کی کورونا پابندیوں میں ڈالا جا رہا ہے، جس پر خود حکمران جماعت میں سے کئی نے سخت اقدامات کی شروعات پر تنقید کی ہے۔ ہیلتھ سیکرٹری میٹ ہنکوک نے کہا کہ اقدام این ایچ ایس کی حفاظت کیلئے ضروری ہے کہ وائرس کو کنٹرول رکھا جائے لیکن ٹوری بیک بنچرز سے بنائے جانے والے کووڈ ریکوری گروپ نے اس پر تحفظات کا اظہار کیا ہے البتہ گورنمنٹ نے اگلے ہفتے ووٹنگ کے آغاز سے پہلے ایک امپیکٹ رپورٹ شائع کرنے کا وعدہ کیا ہے لیکن بغاوت خود حکومت کے اپنے ممبران پارلیمنٹ میں پائی جاتی ہے بشمول 1922 بیک بنچرز کمیٹی کے سربراہ سر گراہم براڈی سمیت حکومت کے سخت ترین اقدامات پر تحفظات رکھتے ہیں۔