ایم پیز کی تنخواہوں و الاونس میں 30 فیصد کٹوتی

   

نئی دہلی 7 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور ان کے الاونس میں 30 فیصد کی کٹوتی کی جائیگی تاکہ کورونا وائرس سے نمٹنے فنڈز دستیاب ہوسکیں۔ اس سلسلہ میں ایک آرڈیننس جاری کردیا گیا ۔ ایک اور سرکاری حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ کو ہر ماہ ان کے حلقہ واری الاونس اور آفس الاونس میں بھی 27,000 روپئے کم ملا کرینگے ۔ کہا گیا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں ‘ الاونس اور ان کے وظیفوں میں 30 فیصد کٹوتی کا جو آرڈیننس جاری کیا گیا ہے وہ فوری اثر سے نافذ ہوگا ۔ مرکزی کابینہ نے اس آرڈیننس کو پیر کو اپنے اجلاس میں منظوری دیدی تھی جس کے بعد اس کی آج اجرائی عمل میں لائی گئی ۔ اس آرڈیننس کی جگہ ایک بل پارلیمنٹ کے آئندہ سشن میں پیش کیا جائیگا ۔