ایما راڈوکانوکاکورنا سے متاثر،ابوظہبی اوپن سے دستبردار

   

ابوظہبی۔ یو ایس اوپن چمپیئن ایما راڈوکانوکا کوویڈ 19 کا ٹسٹ مثبت آیا ہے اور وہ ابوظہبی میں ورلڈ ٹینس چمپئن شپ کے نمائشی ایونٹ سے دستبردار ہوگئیں ہیں۔ رادوکانو نے کہا میں یہاں ابوظہبی میں شائقین کے سامنے کھیلنے کی بہت منتظر تھی ، لیکن بدقسمتی سے کوویڈ سے متاثر ہونے کے بعد مجھے اگلے موقع تک انتظار کرنا پڑے گا۔انہوں نے مزید کہا میں قواعد کے مطابق الگ تھلگ ہوں اور امید ہے کہ جلد ہی واپس آسکوں گی۔16 سے 18 دسمبر تکمقرر ایونٹ میں برطانیہ کی19 سالہ اسٹار کا مقابلہ 16 دسمبرکو ابوظہبی میں اولمپک چمپئن بیلنڈا بینسک سے ہونا تھا۔ ان کے باہر ہونے کے بعد منتظمین نے کہا کہ وہ متبادل ٹاپ خواتین حریفوں کی تلاش کر رہے ہیں۔ مردوں کے عالمی نمبر چھ رافل نڈال اور پچھلے سال کے یو ایس اوپن کے فاتح ڈومینک تھیم ابوظہبی میں اپنے زخموں سے صحت یابی کے بعد واپسی کے لیے تیار ہیں۔ آسٹریلیا میں 2022 کے مسابقتی سیزن کے آغاز سے قبل برطانیہ کے اینڈی مرے، روسی اینڈری روبلیو، ناروے کے کیسپر روڈ اور کینیڈین ڈینس شاپووالوف بھی اس ایونٹ میں شرکت کریں گے۔ٹورنمنٹ کے منتظمین کی طرف سے ایک بیان میں کہا گیا ہے، ایما اب الگ تھلگ ہو رہی ہے اور تمام ضروری قواعد پر عمل کر رہی ہے۔ ہم ان کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ جلد ہی میدان پر واپس آئیں گی۔