ایمبولنس ڈرائیور راتوں رات کروڑ پتی بن گیا

   

کولکاتہ: مغربی بنگال کے بردھمان ضلع کے شیخ ہیرا راتوں رات کروڑپتی بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق ایمبولنس ڈرائیور شیخ ہیرا ایک صبح نیند سے بیدار ہوئے اور انہوں نے دوپہر میں 270 روپئے میں جیک پاٹ لاٹری کا ٹکٹ خریدا اور یہ جیک پاٹ جیت کر ایک ہی دن میں کروڑ پتی بن گیا۔ شیخ ہیرا کو اپنی بیمار ماں کے علاج کیلئے پیسوں کی شدید ضرورت تھی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ہمیشہ جیک پاٹ جیتنے کا خواب دیکھتے تھے جو بالآخر شرمندہ تعبیر ہوگیا۔ اس بڑی کامیابی سے حیرت زدہ شیخ ہیرا قریبی پولیس اسٹیشن پہنچ گئے جن کو ٹکٹ کے گم ہونے کا خوف تھا۔ پولیس نے ہیرا کو محفوظ طریقہ سے ان کے گھر پہنچایا ۔ اس نے بتایا کہ ماں کے علاج کے بعد وہ رہنے کیلئے خوبصورت گھر تعمیر کروائیں گے۔