ایمریٹس اور اتحاد ایر ویز ملازمین کو ستمبر تک کم تنخواہیں

   

دبئی۔8 جون (سیاست ڈاٹ کام)کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے ہونے والے مالی خسارے کو پورا کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات کی ایر لائنز ایمریٹس اور اتحاد ایرویز اپنے عملے کی تنخواہوں میں تخفیف کرنے کا عرصہ بڑھا کر ستمبر تک کر دیا ہے۔وبا کے دوران دنیا بھر میں پروازیں معطل ہونے کی وجہ سے ہوابازی کی صنعت کو بہت نقصان پہنچا ہے۔ ایمریٹس اور اتحاد نے اپنا کام محدود کیا ہوا ہے، جس میں زیادہ تر متحدہ عرب امارات سے باہر جانے والی پروازیں ہیں۔امارات نے گذشتہ ہفتے وہاں کے ایرپورٹس پر مسافروں کے رکنے پر سے پابندی ہٹائی ہے جس کے بعد اب یہ دونوں ائرلائنز متصل پروازیں دوبارہ شروع کریں گی۔یادرہے کہ کورونا کے بحران کے دوران امارات میں وباء پر قابو پانے کے بعد فلائیٹس کی خدمات بحال کی جارہی ہیں۔