ایمس میں او پی ڈی سروس جاری رہے گی

   

نئی دہلی: آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (ایمس) ، نئی دہلی نے کہا ہے کہ اس کی او پی ڈی خدمات معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔ایمس نے جمعرات کو ایک ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ او پی ڈی خدمات پہلے کی طرح جاری رہیں گی۔ ایمس نے یکم ستمبر کو جاری ایک سرکلر میں کہا تھا کہ او پی ڈی ، جنرل وارڈ اور نجی وارڈ آئندہ دو ہفتوں تک بند رہیں گے ۔