ایمسٹ امتحانات کا جون میں انعقاد

   

حیدرآباد۔ریاستی حکومت کی جانب سے جون کے دوسرے یا تیسرے ہفتہ میں ایمسیٹ امتحانات کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا اور ایمسیٹ امتحانات میں ویٹیج نشانات کے طریقہ کارمیں کوئی تبدیلی نہیں لائی جائے گی۔ پرنسپل سیکریٹری محکمہ تعلیم محترمہ چترارامچندرن نے اس بات کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں ایمسیٹ کے انعقادکے سلسلہ میں کافی امور پر غور وخوص کرنے کے بعد اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایمسیٹ کے پرچۂ سوال میں انٹرمیڈیٹ سال اول کے 100 نصاب سے سوالات پوچھے جائیں گے جبکہ انٹرمیڈیٹ سال دوم کے 70 فیصد نصاب سے ہی سوالات کا انتخاب کیا جائے گا۔ کورنا وائرس اور لاک ڈاؤن کے سبب طلبہ کی تعلیم پر جو اثر ہوا ہے اس کی پابجائی کیلئے ریاستی حکومت کی جانب سے اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ ریاست میں ہونے والے ایمسیٹ 2021 کو کسی قدر آسان بنایا جائے کیونکہ ایمسیٹ 2021 میں جو طلبہ اہلیتی امتحان میں شرکت کریں گے ان طلبہ کو سال دون انٹرمیڈیٹ کے دوران آن لائن کلاسس اور باضابطہ کلاسس کے ذریعہ صرف 70 فیصد نصاب کی ہی تکمیل مکمل کی جاسکی ہے اسی لئے تلنگانہ کونسل برائے اعلیٰ تعلیم کی جانب سے موصول ہونے والی سفارش کی بنیاد پر اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایمسیٹ 2021 میں شرکت کرنے والوں کو انٹرمیڈیٹ سال اول کے کے مکمل نصاب اور سال دوم کے 70 فیصد نصاب سے ہی سوال پوچھے جائیں گے۔