ایمسٹ اور دیگر پیشہ وارانہ کورسیس میں مشترکہ داخلوں کی 10 سالہ مہلت ختم

   

آئندہ تعلیمی سال 2024-25 سے صرف تلنگانہ کے طلبہ کو تمام نشستیں پر داخلے دئے جائیں گے
حیدرآباد۔ 12 ڈسمبر (سیاست نیوز) ایمسٹ کے بشمول پیشہ وارانہ کورسیس میں متحدہ ریاست کے داخلوں کی میعاد ختم ہوگئی ہے جس کے ساتھ ہی جاریہ سال کے داخلے آندھرا پردیش طلبہ کیلئے آخری ہو گئے ہیں اور نئے تعلیمی سال2024-25 سے تمام نشستوں پر تلنگانہ کے طلبہ کو داخلہ دیا جائے گا۔ تقسیم ریاست قانون کے مطابق پیشہ وارانہ کورسیس میں مشترکہ داخلوں کیلئے 10 سال کی مدت مقرر تھی۔ اس کے حصہ کے طور پر تلنگانہ میں ایمسٹ، آئی سیٹ، ایڈسیٹ، پی جی سیٹ، ای سیٹ، پی ای سیٹ کورسیس کے کنوینر کوٹہ میں آندھرا پردیش کے طلبہ کو بھی قسمت آزمانے کا موقع تھا۔ اس سلسلہ میں حکومت نے 2014 میں جی او جاری کرکے 10 سال کی مدت مقرر کی تھی۔ اس جی او کی مہلت تعلیمی سال 2023-24 میں ختم ہوگئی ہے۔ تعلیمی سال 2024-25 کے داخلوں کا عمل شروع ہونے والا ہے۔ اس پس منظر میں آندھرا پردیش کے طلبہ تلنگانہ میں داخلہ کیلئے درخواستیں داخل کرنے کی سہولت سے محروم ہو جائیں گے۔ مثلا ایمسٹ کی تیاری کرنے والے آندھرا پردیش کے طلبہ کی اکثریت تلنگانہ کی طرف متوجہ ہو رہی ہے۔ آندھرا پردیش سے تلنگانہ ایمسٹ کیلئے درخواستیں داخل کرنے والے طلبہ کی تعداد میں ہر سال اضافہ ہو رہا ہے۔ 2021 میں آندھرا پردیش سے تلنگانہ میں درخواست داخل کرنے والے طلبہ کی تعداد 51,848 تھی جو 2022 میں 53,931 اور 2023 میں مزید بڑھ کر 56,374 تک پہنچ گئی۔ آئندہ تعلیمی سال سے آندھرا پردیش کے طلبہ اس سہولت سے محروم ہوجائینگے۔ ایمسٹ کے بشمول دیگر کورسیس میں داخلوں کا عمل ہنوز شروع نہیں ہوا ہے۔ کانگریس حکومت میں وزارت تعلیم کا قلمدان کسی کو نہیں دیا گیا ہے اور ساتھ ہی اعلی تعلیم کونسل کا عہدہ بھی مخلوعہ ہے۔ ریاست میں ہر سال ڈسمبر کے تیسرے اور چوتھے ہفتے سے داخلہ امتحانات کی تیاریوں کا آغاز ہوتا ہے۔ تمام امتحانی شیڈول جنوری میں جاری کئے جاتے تھے اور تمام امتحانات مئی میں ہوتے تھے لیکن جاریہ سال ابھی تک اس کی سرگرمیاں شروع نہیں ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ حکومت نے صدر نشین لمبادری اور نائب صدر نشین ہائر ایجوکیشن وینکٹ رمنا کے تقررات کو منسوخ کردیا ۔ تاہم نیٹ۔ جے ای ای مینس، اڈوانسڈ شیڈول پہلے جاری ہو چکا ہے۔ داخلہ امتحانات کے شیڈول کی اجرائی میں تاخیر پر اس کا داخلوں پر اثر ہونے کا امکان ہے ۔ ایمسٹ میں 30 فیصد نشستیں مینجمنٹ کوٹہ سے بھرتی کی جاتی ہیں۔ ماباقی 70 فیصد نشستیں آئندہ تعلیمی سال سے تلنگانہ طلبہ کو دستیاب ہوں گی۔ بی ایڈ، لا کورسیس میں 20 فیصد نشستیں مینجمنٹ کوٹہ میں بھرتی ہوں گی۔ ماباقی 80 فیصد نشستیں تلنگانہ طلبہ کو حاصل ہوں گی۔ آئی سیٹ میں مینجمنٹ کوٹہ کیلئے 25 فیصد نشستیں ہیں ماباقی 75 فیصد نشستیں تلنگانہ طلبہ کو حاصل ہوں گی۔ ن