امتحانات بھی آن لائین ہوں گے: چترا رام چندرن
حیدرآباد۔ 17 اپریل (سیاست نیوز) اسپیشل چیف سکریٹری محکمہ تعلیم چترا رام چندرن کے مطابق کورونا لاک ڈائون کے سبب جاریہ سال محکمہ تعلیم کی جانب سے ایمسٹ، نیٹ، آئی آئی ٹی، جے ای ای کے طلبہ کے لیے آن لائین ویڈیو کلاسس کا مفت اہتمام کیا جارہا ہے۔ ان کلاسس کا مشاہدہ تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کی ویب سائٹ پر tsbie.cgg.gov.in پر کیا جاسکتا ہے۔ تمام گورنمنٹ جونیئر کالجس کے پرنسپلس کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرس اور نوڈل آفیسرس کے ذریعہ اطلاع دی گئی ہے۔ ان کے خصوصی واٹس ایپ گروپس تشکیل دیئے گئے۔ ایمسٹ، نیٹ، آئی آئی ٹی، جے ای ای انگلش اور تلگو میڈیم کے لیے روزانہ اور ہفتہ واری کے علاوہ گرانڈ ٹسٹ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ گورنمنٹ جونیئر کالجس اور گورنمنٹ ویلفیر جونیئر کالجس کے علاوہ دیگر طلبہ بھی ان سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ 20 اپریل سے امتحانی شیڈول شروع ہوگا۔ روزانہ کا ٹسٹ 40 سوالات جبکہ گرانڈ ٹسٹ 160 سوالات پر مشتمل ہوگا۔ ہر امتحان طلبہ کے لیے صبح 6 بجے تا دوسرے دن شام 6 بجے تک 36 گھنٹوں کے لیے کھلا رہے گا۔ پہلے مرحلے کا امتحانی شیڈول جاری کیا گیا ہے جبکہ مابقی شیڈول 4 مئی کے بعد جاری کیا جائے گا۔ طلبہ تفصیلات کے لیے ڈاکٹر بہوگنا ساردھی پروگرام کوآرڈینیٹر سے فون نمبر 9299994866 پر ربط کرسکتے ہیں۔ طلبہ آن لائین مفت رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔ یوزر آئی ڈی اور پاس ورڈ موبائل نمبر پر روانہ کیا جائے گا۔ tscie.rankr.io پر رجسٹر کرسکتے ہیں۔