ایمسٹ نئے درخواست گزاروں کے مراکز صرف حیدرآباد میں ہوں گے

   

حیدرآباد ۔ 18 ۔ اپریل (سیاست نیوز) ایمسٹ امتحان کیلئے نئے درخواستیں گزاروں کواب اپنے ضلع اور علاقہ میں امتحانی مرکز کا انتخاب کرنے کی سہولت نہیں رہے گی ۔ انہیں جی ایچ ایم سی کے حدود میں سنٹر الاٹ کیا جائے گا۔ تلنگانہ ایمسٹ کیلئے (انجنیئرنگ اور فارمیسی) کیلئے جملہ 3,18,169 درخواستیں وصول ہوئی ہیں جس میں تلنگانہ سے 2,46,413 اور آندھراپردیش سے 71,756 درخواستیں وصول ہوئی ہیں۔ علحدہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد اتنی بھاری تعداد میں پہلی مرتبہ درخواستیں وصول ہوئی ہیں جس سے درخواست گزاروں کیلئے امتحانی مراکز مختص کرنا مشکل ہوگیا ہے۔پڑوسی ریاست آندھراپردیش میں بھی یہی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ اس پس منظر میں گریٹر حیدرآباد کے علاوہ ایمسٹ مراکز کی فہرست سے 15 شہروں کو بلاک کردیا گیا ہے جن میںنلگنڈہ، کوداڑ، کھمم ، بھدرا دری کتہ گوڑم ، ستو پلی ، کریم نگر ، محبوب نگر ، سنگا ریڈی ، ورنگل ، عادل آباد، نظام آباد ، نرسم پیٹ ، کرنول ، وجئے واڑہ ، گنٹور شامل ہیں۔ن