ایمسیٹ امتحانات کا 10تا 14 مئی انعقاد تلنگانہ میں 104 ، آندھرامیں 33 امتحانی مراکز ‘دو سشن میں امتحان

   

حیدرآباد ۔ 8مئی ( سیاست نیوز) ریاست کے مختلف انجنیئرنگ و اگریکلچر میڈیکل کورسیس میں داخلوں کیلئے 10 تا 14مئی ایمسیٹ امتحانات کا انعقاد ہورہاہے جس کی تمام تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں ۔ ایمسیٹ کنوینر بی ڈین کمار نے بتایا کہ صبح اور دوپہر میں امتحانات آن لائن منعقد ہونگے ۔ 10 اور 11مئی کو اگریکلچر، میڈیکل داخلوں کیلئے 12,13,14 مئی کو ایمسیٹ انجنیئرنگ داخلوں کیلئے امتحانات ہونگے۔ ایمسیٹ کنوینر نے امتحانات میں شریک ہونے والے طلبہ کو ایک گھنٹہ قبل امتحانی مراکز پہنچ جانے کا مشورہ دیا ۔ ہال ٹکٹ پر جو قو اعد درج کئے گئے ہیں اس پر سختی سے عمل پر زور دیا ۔ طلبہ کیلئے مختص کردہ تاریخ اور وقت کے امتحانات میں ہی شرکت کرنے کی اجازت دی جائے گی ۔ مقررہ وقت پر شرکت نہ کرنے کی صورت میں دوسرے سیشنس میں شرکت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ 10 تا 14 مئی گک دو سیشنس میں صبح 9 تا دوپہر دوبجے اور دوپہر 3 تا شام 6بجے تک آن لائن امتحانات کا انعقاد کیا جائے گا ۔ ایمسیٹ امتحانات کے انعقاد کیلئے تلنگانہ میں 104 اور آندھراپردیش میں 33 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔ کنوینر ایمسیٹ نے امتحانات کے انعقاد میںمکمل تعاون کرنے کی پولیس کمشنرس ، ایس پیز ، برقی و آر ٹی سی عہدیداروں سے اپیل کی ہے ۔ ن