ایمسیٹ ‘ دوسرے مرحلہ کی کونسلنگ میں تاخیر انجینئرنگ جماعتوں کا ڈسمبر سے آغاز ممکن

   

حیدرآباد۔ 12 اکتوبر (سیاست نیوز) ریاست میں ایمسیٹ دوسرے مرحلہ کی کونسلنگ میں تاخیر ہونے کا اندیشہ ہے ۔ کونسلنگ میں تاخیر کے سبب انجینئرنگ کلاسیس کا آغاز ڈسمبر سے ہوسکتا ہے۔ اس دوران اسٹیٹ ٹکنیکل ایجوکیشن بورڈ نے کہا کہ 20 اکتوبر کے بعد ہی دوسرے مرحلہ کی کونسلنگ ممکن ہوگی اور اس کیلئے تیاریاں کی جارہی ہیں جبکہ پہلے مرحلہ کی کونسلنگ میں سیٹ حاصل کرنے والے امیدواروں کو سیٹ برخواست کرنے یا دستبردار ہو جانے کی مہلت میں توسیع کی گئی ۔ ساتھ ہی مینجمنٹ کوٹہ کی نشستوں پر بھرتی کیلئے تاریخ میں توسیع کی جائیگی۔ یاد رہے کہ جاریہ ماہ 15 تاریخ سے دوسرے مرحلہ کی کونسلنگ کا آغاز کیا جانے والا تھا۔ تاہم دسہرہ تعطیلات سے تاخیر ہو رہی ہے۔ دوسری طرف انجینئرنگ کی نشستوں میں اضافہ کے عدالتی احکام پر تاحال موقف ظاہر نہیں کیا گیا۔ جے این ٹی یو کا فیصلہ آنے کے بعد دوسرے مرحلہ کی کونسلنگ میں 70 فیصد نشستوں پر بھرتی ہوگی جس کے تحت ای بی سی کوٹہ نشستوں کو مختص کیا جائیگا۔ پہلے مرحلہ کے تحت کونسلنگ میں انجینئرنگ، فارمیسی، بائیو ٹکنالوجی و دیگر گروپس کیلئے 61,169 نشستیں کنوچند کوٹہ کے تحت مختص کئے گئے اور مہلت تک 46,332 امیدواروں نے سیلف رپورٹنگ کی انجینئرنگ اور سائنس گروپس میں 38,796 نشستیں ہیں جن میں 37,073 نشستیں مختص کی گئیں۔ کمپیوٹر سائنس اور متعلقہ گروپس پر طلبہ کی اکثریت نے سیلف رپورٹنگ کی۔ جے ای ای رینک کے لحاظ سے سالانہ ریاست سے 1500 طلبہ، آئی آئی ٹی کیلئے قومی کالجس میں داخلہ حاصل کرتے ہیں۔ ان تمام حالات کے سبب کالاسیس کے آغاز میں تاخیر ہونے کے قوی امکانات بتائے جارہے ہیں۔ ع