حالیہ پرچوں کے افشا کے بعد سخت سیکوریٹی انتظامات ، پاس ورڈس اور سرورس کی خصوصی نگرانی
حیدرآباد ۔ 24 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کے امتحانی پرچوں کے افشا کے بعد ریاست بھر میں 7 مئی سے منعقد ہونے والے ایمسیٹ امتحانات کے سوالات کے لیے سخت تکنیکی حفاطتی اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ انتہائی محفوظ بلاک چین سیکوریٹی نظام تیار کرنے پر سنجیدگی سے غور کیا جارہا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی عہدیداروں کی جانب سے ایمسیٹ پیپر کی تیاری اس کو کمپیوٹرائزڈ اور سرور میں ذخیرہ کرنے کے طریقہ کار کے ماہرین کے ساتھ جائزہ اجلاس طلب کرنے کی منصوبہ بندی تیار کرنے ابھی تک پیپرس کی تیاری میں اہم رول ادا کرنے والے ماہرین کی فہرست تیار کی جارہی ہے ۔ تلنگانہ کے علاوہ دوسری ریاستوں کے 2.50 لاکھ امیدوار ایمسیٹ امتحانات تحریر کرنے کی امید کی جارہی ہے ۔ تلنگانہ ہائر ایجوکیشن کونسل اس کے لیے تمام احتیاطی اقدامات کررہی ہے ۔ پاس ورڈس اور کمپیوٹر سرور پر سخت نگاہ رکھی جارہی ہے ۔ سارے نظام کو محفوظ بنانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے جارہے ہیں ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایمسیٹ پیپرس کی سیکوریٹی کے لیے جو بلاک چین ٹکنالوجی استعمال ہونے جارہی ہے وہ بہت زیادہ طاقتور ہے ۔ ایک بار جب یہ سرورس اور کلیدی کمپیوٹر کے ڈیوائس سے جڑ جاتا ہے تو کوئی دوسرا شخص اسے چھیڑ چھاڑ کرتا ہے یا چھوتا بھی ہے تو فوری طور پر متعلقہ اہم لوگوں کو اس کا سگنل مل جاتا ہے ۔ ماہرین نے واضح کیا کہ کئی ممالک پہلے ہی بلاک چین ٹکنالوجی استعمال کررہے ہیں ۔ جے این ٹی یو ایچ کے پروفیسر کے نرسمہا ریڈی نے کہا کہ ایمسیٹ پرچہ سوالات کی سیکوریٹی کے معاملے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔۔ ن