حیدرآباد 26 جنوری (سیاست نیوز) ریاست میں 2024-25 میں انجینئرنگ، اگریکلچر، فارمیسی کورسیس میں داخلوں کیلئے مسابقتی امتحانات (TSEAPCET) کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ یہ امتحانات 9 تا 13 مئی منعقد کئے جائینگے۔ ان مسابقتی امتحانات کو ابھی تک ٹی ایس ایمسیٹ کہا جاتا ہے اس کا نام تبدیل کرکے ٹی ایس ایپ سٹ سے موسوم کرکے جی او جاری کیا گیا ہے۔ 9 تا 11 مئی انجینئرنگ، 12 اور 13 مئی کو اگریکلچر اور فارما شعبوں کے امتحانات کا انعقاد ہوگا۔ مسابقتی امتحانات منعقد کرنے کی ذمہ داری جے این ٹی یو ایچ کو سونپی گئی ہے۔ گزشتہ سال اگریکلچر، فارمیسی امتحانات پہلے منعقد ہوئے تھے۔ اس سال انجینئرنگ ایپ سیٹ کے امتحانات پہلے ہورہے ہیں ۔ ہائیر ایجوکیشنل نے (TSEAPCET) کے بشمول ریاست میں 7 داخلہ امتحانات کی تاریخوں اور ذمہ دار یونیورسٹیوں کی تفصیلات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ محکمہ تعلیم کے پرنسپل سکریٹری بی وینکٹیشم، اعلی تعلیم کونسل صدرنشین آر لمبادری اور یونیورسٹیز وائس چانسلرس نے مسابقتی امتحانات کی تفصیل جاری کی۔ ٹی ایس ای سیٹ امتحان 6 مئی کو منعقد کیا جارہا ہے۔ اس کی ذمہ دارعثمانیہ یونیورسٹی ہے۔ 10 تا 13 جون پی ای سیٹ امتحانات ہونگے ۔ 23 مئی کو ایڈسیٹ، 3 جون کو لا سیٹ، 4 اور 5 جون کو آئی سیٹ 6 تا 8 جون پی جی ای سیٹ کا امتحان ہوگا۔ 2