ہندوستان اور ازبیکستان کے درمیان دوطرفہ سرمایہ کاری معاہدہ پر تاشقند میں دستخط
سمرقند (ازبکستان): وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے کل کہا کہ این آر آئیز کیلئے ہندوستان کی ترقی میں شامل ہونے کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ہندوستانی تارکین وطن کی فلاح و بہبود اور خوشحالی ہمیشہ ہندوستان کیلئے اولین ترجیح رہے گی۔ ہندوستانی حکومت اور جمہوریہ ازبیکستان کی حکومت کے درمیان دو طرفہ سرمایہ کاری معاہدہ (بی آئی ٹی) پرمرکزی وزیر نرملا سیتارمن اور ازبکستان کے نائب وزیر اعظم خودجاییف جمشید عبدالخاکی مووچ نے آج تاشقند میں دستخط کئے ۔ہندوستان اور ازبیکستان کے درمیان دو طرفہ سرمایہ کاری کا معاہدہ (بی آئی ٹی) ہندوستان میں ازبیکستان کے سرمایہ کاروں اور جمہوریہ ازبیکستان میں ہندوستانی سرمایہ کاروں کو متعلقہ بین الاقوامی نظیروں اور طریقوں کی روشنی میں مناسب تحفظ کی یقین دہانی کراتا ہے ۔ یہ باہمی تعاونکی سطح میں اضافہ کرے گا اور ثالثی کے ذریعے تنازعات کے تصفیے کے لیے ایک آزاد فورم فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ معاملات کرنے اور غیر امتیازی سلوک کے کم سے کم معیار کی یقین دہانی کر کے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کرے گا۔ بی آئی ٹی سرمایہ کاری کو ضبطی سے تحفظ فراہم کرتا ہے اور شفافیت، منتقلی اور نقصانات کا معاوضہ فراہم کرتا ہے ۔بی ٹی آئی پر دستخط اقتصادی تعاون کو بڑھانے اور سرمایہ کاری کا زیادہ مضبوط اور لچکدار ماحول بنانے کیلئے دونوں ممالک کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے ۔ اس سے دونوں ممالک میں کاروبار اور معیشتوں کو فائدہ ہوگا۔