این آر سی ، سی اے بی اور ای وی ایم پر آج گول میز کانفرنس

   

حیدرآباد ۔ 13 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز) : ایس سی ، ایس ٹی ، بی سی ، مسلم فرنٹ کے زیر اہتمام 14 دسمبر بروز ہفتہ شام 6 بجے این آر سی ، سی اے بی اور ای وی ایم کے زیر عنوان ایک گول میز کانفرنس منعقد ہوگی ۔ گولڈن جوبلی ہال روزنامہ سیاست عابڈز میں منعقد ہونے والی اس گول میز کانفرنس کی صدارت ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں کریں گے ۔ جب کہ جسٹس چندرا کمار ( ریٹائرڈ ) مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے ۔ مسٹر وامن مشرا صدر بی اے ایم سی ای ایف ، مسٹر غدر ، مسٹر شفیق الزماں آئی اے ایس ( ریٹائرڈ ) ، مسٹر عزیز پاشاہ سابق ایم پی ، پروفیسر گالی ونود ، ویمل اکا ، حافظ پیر احمد صدر جے یو ایچ ، ڈاکٹر کدرے کرشنا جہدکار اور چکڈی پرابھاکر ایڈوکیٹ کی تقاریر ہوں گی ۔ کنوینرس ثنا اللہ خاں اور حیات حسین حبیب نے شرکت کی درخواست کی ہے ۔۔