این آر سی ملک کی تقسیم کا شرانگیز منصوبہ : چدمبرم

   

نئی دہلی ۔6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے لیڈر پی چدمبرم نے شہریوں کے قومی رجسٹر (این آر سی) کو ملک کی تقسیم کرنے والا ایک ناپاک اور شرانگیز منصوبہ قرار دیا۔ چدمبرم نے یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2010ء کے قومی آبادی رجسٹر (این پی آر) اور 2020ء کے این پی آر میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔ 2020ء کے این پی آر میں ایک بہانے کے طور پر دیگر کئی معلومات بھی حاصل کی جارہی ہیں جو دراصل آسام این آر سی کے طرز پر ملک بھر میں اس عمل کو دہرانے کی کوشش پر مبنی ہیں۔ چنانچہ ایسی کوششوں کی پوری شدت کے ساتھ مخالفت کی جانی چاہئے۔