حیدرآباد /26 ڈسمبر ( راست ) این آر سی اور سی اے اے کے خلاف پرانے شہر کے کانگریس قائدین نے احتجاج کرتے ہوئے اس کی شدید مخالفت کی ۔ اس سلسلہ میں کوٹلہ عالیجاہ میں ایک خاموش احتجاجی ریالی نکالی گئی ۔ جس میں مسرس حاجی محمد قاسم ، ایس کے افضل الدین ، سید یوسف ہاشمی ، اعجاز الزماق ، سید اقبال شاہ مجاہد ، جی کنیا لال ، سید مجتبی عابدی ، سید دلاور حسین ، محمد فخرالدین ، علی احمد ، سید محسن احمد ، محمد ذاکر اور دیگر شامل تھے ۔