سرینگر، 3 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) نے سال گزشتہ رونما ہوئے پلوامہ خود کش دھماکہ کیس میں گرفتاریوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے منگل کے روز جنوبی کشمیر سے تعلق رکھنے والے مزید دو افراد کو گرفتار کیا۔ ایجنسی نے منگل کے روز پلوامہ کے لیتہ پورہ علاقے سے تعلق رکھنے والے باپ بیٹی کو پلوامہ خود کش دھماکہ کیس کے سلسلے میں گرفتار کیا۔ انہوں نے گرفتار شدہ باپ بیٹی کی شناخت طارق احمد شاہ اور انشا طارق کے بطور کی ہے۔