نئی دہلی۔24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمشنر آف انڈیا سوشیل چندرا نے منگل کو کہا کہ کمیشن کی بھرپور توجہ اب این آر آئیز کو ووٹنگ حقوق پر رہے گی تا کہ انتخابات میں ان کی آواز کو اہمیت دی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا حق انتخاب دستور کا دیا ہوا ہے ان کا بیان دراصل این آر آئیز کو بیرونی سفارتخانوں اور خارجی مشن کے ذریعہ سے ووٹنگ کے حق کے ضمن میں سامنے آیا ہے۔
