این سی پی سربراہ شرد پوار ایکشن موڈ میں، 5 جولائی کو حلف ناموں کے ساتھ لیڈروں اور عہدیداروں کو طلب کیا

,

   

ممبئی:نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) میں تقسیم کے بعد پارٹی صدر شرد پوار ایکشن موڈ میں آ گئے ہیں۔ پیر کو ستارہ ضلع کے کراڈ میں سابق وزیر اعلیٰ یشونت راؤ چوان کی یادگار پر پہنچ کر شرد پوار نے کہا کہ ان کی پارٹی کو توڑنے والوں کو سبق سکھایا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی شرد پوار نے 5 جولائی کو ممبئی کے یشونت راؤ چوان پرتشٹھان میں این سی پی لیڈروں اور عہدیداروں کی میٹنگ بلائی ہے۔ اس میٹنگ میں شرد پوار نے سب کو حلف نامہ کے ساتھ آنے کو کہا ہے۔کراڈ میں شرد پوار کے ساتھ کانگریس لیڈر پرتھوی راج چوان، این سی پی ایم پی سرینواس پاٹل، ایم ایل اے مکرند پاٹل، اتل بنکے، بالا صاحب پاٹل، ششی کانت شندے، روہت پوار موجود تھے۔ ان میں سے مکرند پاٹل، اتل بنکے اور بالاصاحب پاٹل بھی اتوار کو راج بھون میں اجیت پوار کی حلف برداری کی تقریب میں موجود تھے۔