ممبئی: این سی پی (شردپوار) اقلیتی شعبہ کے قومی اجلاس میں وقف ترمیمی بل،اور دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور حکومت سے مسلمانوں کی پسماندگی اور تعلیمی بہتری کے لیے اقدامات کرنے کے لیے مطالبہ کرنے کی امید ہے ۔ان خیال کا اظہار این سی پی اقلیتی شعبہ کے قومی چیئرمین سراج مہدی نے آج شام۔ایک پریس کانفرنس میں کیا،اس موقع پر قومی جنرل سکریٹری وترجمان نسیم صدیقی اور ممبئی اقلیتی شعبہ کے چئیرمین سہیل صوبیدار نے بھی خطاب کیا۔سراج مہدی نے مطلع کیا کہ بدھ کو ہونے والے اجلاس میں این سی پی (ایس ) کے صدر اور سابق مرکزی وزیر شردپوار بھی شریک ہوں گے ۔انہوں نے مزید کہاکہ وقف (ترمیمی) بل پیش کرنا مرکزی حکومت کی غلطی ہے۔