این سی پی لیڈر کھڈسے کے داماد کو انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے کیا گرفتار

   

ممبئی : انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے آج این سی پی لیڈر ایکناتھ کھڈسے کے داماد گریش چودھری کو منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے سلسلہ میں گرفتار کرلیا۔ ان کا نام پونے میں 2016ء میں سرکاری اراضی پر مبینہ قبضہ کے کیس میں آیا ہے۔ انہیں ممبئی کی خصوصی عدالت کے روبرو پیش کیا گیا جس نے انہیں 12 جولائی تک ای ڈی کی تحویل میں دیدیا ہے۔