پٹنہ /اندور۔9فبروری ( سیاست ڈاٹ کام) مشترکہ فورم برائے مخالف این پی آر ، این آر سی اور سی اے اے نے اتوار کے دن اعلان کیا کہ اُس نے سمویدھان ناگریکاتا بچاؤ مہا ریالی جو نئی دہلی کے گاندھی میدان سے 27فبروری کو روانہ ہوگی اور 29فبروری کو پٹنہ میں اختتام پذیر ہوگی، ملتوی کردی گئی ہے ۔ یہ جلوس پہلے 29فبروری کو مقرر تھا جسے اب 27فبروری کو نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے کیونکہ رابطہ کمیٹی کے ارکان نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ جو نامور افراد اس جلوس میں شریک ہوں گے ان میں چندراکانت خان ، روپیش کمار ، نیویدیتا سنہا ، کامیانی شامل ہیں، جو سابق آئی اے ایس عہدیدار کے گوپی ناتھن کے ہمراہ شریک ہوں گے ۔ چندراکانت خان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہماری مہا ریالی گاندھی میدان سے 27فبروری کو روانہ ہوگی اور 29فبروری تک جاری رہے گی کیونکہ برسراقتدار جے ڈی یو نے اس کے آغاز کے مقام کا فیصلہ کیا ہے ۔ ریاستی سطح پر کارکنوں کا ایک اجلاس گاندھی میدان پر یکم مارچ کو مقرر ہے ۔ پارٹی ذرائع کے بموجب 29فبروری سے میدان کی بکنگ کروالی گئی ہے تاکہ کارکنوں کے اجلاس کی تیاری کی جاسکے ۔ سی پی آئی قائد سابق جے این یو طلبہ یونین کے صدر کنہیا کمار اس ریاست گیر جن گن من مشترکہ فورم کے بانی ہیں جو 30جنوری کو قائم کیا گیا ہے اور اس کا نام مخالف این پی آر ، این آر سی اور سی اے اے رکھا گیا ہے ۔ یہ مہم پٹنہ کے گاندھی میدان میں 29فبروری کو منعقد کرنے کا پروگرام تھا لیکن اب اسے 27فبروری کردیا گیا ہے ۔ کنن گوپی ناتھن نے دعویٰ کیا کہ سی اے اے ، این پی آر اور این آر سی راست طور پر غریبوں کو متاثر کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ان تینوں کے خلاف عوامی پیمانے پر احتجاج کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک عوامی تحریک ہے جو اس مسئلہ پر شروع کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مختلف فنکار ، فلم اداکار ، سیاست داں ، مزدوروں کی یونینوں کے نمائندے جواہر لال نہرو یونیورسٹی ، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے نمائندے اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ غالب نے کہا کہ یہ قائدین مختلف بائیں بازوں کی پارٹیوں سے تعلق رکھتے ہیں ۔ اس کے علاوہ ہم خیال سیاسی پارٹیوں کے ارکان کو بھی اس تقریب میں شرکت کیلئے مدعو کیا گیا ہے ۔
راہول گاندھی کو سیاسی کھیل کے اسکول میں داخلے کا مرکزی وزیرمختارعباس نقوی کا مشورہ
اندور۔9 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام) اندرون سے موصولہ اطلاع کے بموجب مرکزی وزیر برائے اقلیتی اُمور مختار عباس نقوی نے اتوار کے دن کہا کہ صدر کانگریس سونیا گاندھی کو اپنے بیٹے راہول گاندھی کو سیاسی کھیلوں کے اسکول میں داخلہ دلوانا چاہیئے تاکہ وہ تمیز و مہذب الفاظ کی زبان کے علاوہ اخلاق و کردار سیکھ سکیں ۔ مختار عباس نقوی اخباری نمائندوں کے ایک سوال جواب دے رہے تھے جو راہول گاندھی کے تازہ ترین تبصرے پر کیا گیا تھا ۔ نوجوان قائد نے وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر وہ بیروزگاری کا مسئلہ حل نہیںکرسکتے تو انہیں ڈنڈے سے کام لے کر خود اپنے پیروں پر ہر بار مار لینا چاہیئے ۔ انہوں نے کہا کہ میں کانگریس قائدین خاص طور پر سونیا گاندھی کو مشورہ دینا چاہتا ہوں کہ وہ اپنے پپو جی کو سیاسی کھیلوں کے اسکول میں شریک کروائیں ۔