چندی گڑھ: وزیرداخلہ امیت شاہ نے آج مرکز میں این ڈی اے حکومت کی لمبے عرصہ تک برقراری کے بارے میں سوال اٹھانے پرکہا کہ یہ اتحاد نہ صرف اپنی مدت پوری کرے گا بلکہ 2029 میں بھی حکومت بنائے گا۔ انہوں نے چندی گڑھ میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انڈیا اتحاد کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اپوزیشن میں بیٹھنے کیلئے تیار رہیں۔