بیڈ ہومبرگ (جرمنی)۔ بیانکا اینڈریسکو نے بیڈ ہومبرگ اوپن ٹینس ٹورنمنٹ میں ٹاپ سیڈ ڈاریا کساتکینا کو 6-4، 6-1 سے شکست دے کر اپنے کیریئر میں پہلی بار گراس کورٹس پر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔سابق یو ایس اوپن چمپیئن اینڈریسکو نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ بارکی چمپئن کاساتکینا کی سروس توڑ دی۔ اس کینیڈین کھلاڑی نے اپنا آخری خطاب 2019 میں یو ایس اوپن کی صورت میں جیتا تھا۔ان کا اگلا مقابلہ سیمونا ہالیپ سے ہوگا، جنہوں نے امنڈا اینسیمووا کو 6-2، 6-1 سے شکست دی۔دفاعی چمپئن اینجلیک کربرکو بیڈ ہومبرگ میں پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انہیں ایلیزکارنیٹ نے 6-4، 2-6، 6-1سے شکست دی۔ کارنیٹ کا مقابلہ کیرولین گارسیا سے ہوگا جنہوں نے سیمی فائنل میں سبین لیسیکی کو 6-3، 7-6 (7) سے شکست دی۔